امریکا اور ایران کشیدگی کے تناظر میں ایرانی کرنسی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی۔
امریکا اور ایران کشیدگی کے تناظر میں ایرانی کرنسی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 21 کروڑ روپے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لے لی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور کے مطابق حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ اور گردوں کی غیر قانونی فروخت سمیت مختلف جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک نیٹ ورکس سے تقریباً 2 ارب روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی شامل ہیں۔ایک کارروائی میں ایک ڈاکٹر سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مزدوروں اور غریب افراد کو ایک لاکھ روپے کے عوض گردے فروخت کرنے پر مجبور کرتے تھے۔





