BREAKING NEWS
● Chinar Media Service - Professional Video Editing & Graphic Designing ● Rabta Number: 03459600355 - 24 Ghante Service ● YouTube Thumbnails, Logos, Video Editing ke liye abhi order karein ●

Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

News آزاد کشمیر تازہ ترین

ہٹیاں بالا عوامی سہولت کے لیے فلٹر پلانٹ کا افتتاح، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کا اہم اقدام

ضلعی ہیڈکوارٹر جہلم ویلی میں عوام الناس کو صاف اور پینے کے معیاری پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فلٹر پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ عفت اعظم، ایس پی جہلم ویلی عطاء الرحمن اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان، ڈی ایس پی جہلم ویلی مدثر احمد، صدر انجمن تاجران جہلم ویلی سید فیصل گیلانی، مذہبی و سماجی شخصیت سید احسان الحسن گیلانی، ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین، مجسٹریٹ بلدیہ راجہ شیراز، سید امتیاز کاظمی، راجہ اجمل، زکاور خان اور سید عدنان فاطمی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء نے اس اقدام کو شہریوں کے لیے ایک اہم عوامی سہولت قرار دیتے ہوئے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ عفت اعظم اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سجاول خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹر پلانٹ کی تنصیب ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔

عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی آئندہ بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

News پاکستان تازہ ترین کشمیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

 سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اور سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق ملک کی سلامتی کو
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے سپلائی کی فراہمی کو تاریخی دھچکا پہنچا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا سپلائی