BREAKING NEWS
● Chinar Media Service - Professional Video Editing & Graphic Designing ● Rabta Number: 03459600355 - 24 Ghante Service ● YouTube Thumbnails, Logos, Video Editing ke liye abhi order karein ●

Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

آزاد کشمیر تازہ ترین سیاست

مظفرآباد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو پاکستان کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی مظبوط بنائے شیخ عبداللہ کی غلطی کی سزا کشمیری آج تک بھگت رہے ہیں کشمیر کا مسئلہ 77 سال پرانا ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.

مظفرآباد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو پاکستان کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی مظبوط بنائے شیخ عبداللہ کی غلطی کی سزا کشمیری آج تک بھگت رہے ہیں کشمیر کا مسئلہ 77 سال پرانا ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تحریک میں جان ،مال عزت آبرو عصمت تک کی قربانیاں دی گئیں ریاست کے تشخص، آزاد کشمیر کو ملے ہوئے اختیارات اور کشمیر کی تقسیم کے ہر خفیہ و اعلانیہ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے
وہ اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی کے وفد جس کی قیادت راجہ قاصد محمود کررہے تھے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ
میرا فریضہ ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں، لوگوں کے حقوق اور اپنے نظریات کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہوں۔ جھوٹ اور فریب کی زیادہ عمر نہیں ہوتی سچ سامنے آکر رہتا ہے جھوٹ کی عمر بہت تھوڑی ہوتی ہے ہمیشہ حق و سچ کی فتح ہوتی ہے رب کریم آپ کی مدد فرماتا ہے
انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں جو مسائل ہیں، ان کو افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوگا اور کسی بھی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان سے گریز کیا جائے،مجھے ایکشن کمیٹی کے طرز عمل پر آج بھی اختلاف ہے لیکن ایک انسانی جان اگر ضائع ہوتی ہے تو اس کی قیمت کوئی ادا نہیں کرسکتا ہمارے معاشرے میں جو بگاڑ پیدا ہوا ہے اس کے محرکات کو دیکھنے کی ضرورت ہے ہمارا کسی سے سیاسی نظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن کسی کی ذات سے نہیں
سابق وزیر اعظم نے سوشل میڈیا کلچر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جب سے یہ سوشل میڈیا آیا ہے، اس نے طوفان بدتمیزی پیدا کیا ہوا ہے۔ نہ چھوٹے کے ساتھ محبت رہی، نہ بڑے کی عزت محفوظ رہی۔ گالیاں، ذلالت اور گھٹیا باتیں عام ہو گئی ہیں، جس سے نفرتیں پیدا ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کارکنان کو نصیحت کی کہ اگر کوئی آپ پر ذاتی حملہ کرے، گالی دے یا بے بنیاد الزام لگائے تو اس کا جواب نہ دیں اگر آپ جواب دیں گے تو پھر آپ میں اور اس میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ اچھی بات کو اچھے الفاظ میں ادا کریں۔ مجھے جو مرضی کہتا ہے کہنے دیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ آپ اپنا کام جاری رکھیں
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ کرے آزاد کشمیر کے مسائل ٹھیک ہوں اور مزید انتشار نہ پھیلے۔اللہ ملک کی حفاظت فرماے اور ارباب اختیار کو درست فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

News پاکستان تازہ ترین کشمیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

 سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اور سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق ملک کی سلامتی کو
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے سپلائی کی فراہمی کو تاریخی دھچکا پہنچا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا سپلائی