Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Uncategorized

نوجوان صحافی سید حسن ہمدانی کو یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کشمیر کیبنٹ (2026-27) کا وائس پریذیڈینٹ مقرر کر دیا گیا۔

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام (YDP) کی جانب سے سال 2026-2027 کے لیے کشمیر چیپٹر کی نئی صوبائی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیدہ زہرہ فاطمہ کو صدر جبکہ سید حسن رضا ہمدانی کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ حیدر الیاس کو ڈسٹرکٹ و چیپٹر ہیڈ، راجہ سلطان منصور کو فنانس سیکرٹری اور فرح لطیف کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دیگر اہم تقرریوں میں خواجہ قاریہ تمکین حفیظ بطور لیگل افیئرز و پالیسی سیکرٹری، اشراق آصف مغل بطور کمیونیکیشن و میڈیا سیکرٹری، عبدالرؤف میر بطور سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ اور کبریٰ بی بی بطور ایونٹ منیجر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ راجہ محمد شاہد کو پبلک ریلیشنز سیکرٹری، جنید علی کو جنرل سیکرٹری جبکہ دیگر ایگزیکٹو ممبران میں طیب عباس، باسط عزیز اور راجہ فرحان شامل ہیں۔ سوشل ویلفیئر سیکرٹری کے طور پر عاطف قیوم کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ نئی ٹیم کشمیر کے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

نوٹیفکیشن یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے بانی حمزہ رحمان کی جانب سے جاری کیا گیا۔

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Hello world!

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!
Uncategorized

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور فورسز کو خراج تحسین۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا