وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ہنگو کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس اور فورسز کو خراج تحسین۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا
فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔۔


