سیکرٹری صحت آزاد کشمیر بر یگیڈیر عامر رضا ٹیپو کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا دورہ.

ہٹیاں بالا
سیکرٹری صحت آزاد کشمیر بر یگیڈیر عامر رضا ٹیپو کا رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا دورہ،ایمرجنسی،میڈیکل،ڈائیلاسز سنٹر، لیبارٹری اور دیگر مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،سیکرٹری صحت نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،صفائی کی صورتحال، ادویات کی دستیابی،عملے کی حاضری کا جائزہ لیا،انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے علاج معالجے کی سہولیات،عملے کے رویے کے بارے میں بھی دریافت کیا،مریضوں،ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اپنے تاثرات بھی پیش کیے،دورے کے دوران میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد جنید نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال میں دستیاب وسائل،طبی سہولیات،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد،ادویات کی فراہمی،جاری سروسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے آتے ہیں،عملہ،محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے،مریضوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے ڈاکٹرز،دیگر عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ذمہ داری ہے،اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،جو ملازم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی اور وہ ملازم گھر جائے گا،کام کے معاملے میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی ملازم کی عزت نفس کو مجروح نہیں کیا جائے گا،لیکن فرائض منصبی میں سستی،غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،سیکرٹری صحت عامر رضا ٹیپو نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت،معیاری علاج فراہم کیا جائے، ادویات کی دستیابی کو یقینی،ہسپتال کے نظم و ضبط کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ پائیں،حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اچانک دوروں کا سلسلہ .





