جہلم ویلی شاریاں روزنامہ محاسب آفس میں سینئر صحافی بشیر احمد میر کی آمد، سیاسی و عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال سینئر صحافی و معروف کالم نگار بشیر احمد میر نے محاسب آفس شاریاں کا دورہ کیا جہاں انچارج آفس قاضی عزیز احمد سے ملاقات ہوئی۔
جہلم ویلی شاریاں روزنامہ محاسب آفس میں سینئر صحافی بشیر احمد میر کی آمد، سیاسی و عوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال سینئر صحافی و معروف کالم نگار بشیر احمد میر نے محاسب آفس شاریاں کا دورہ کیا جہاں انچارج آفس قاضی عزیز احمد سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مقامی، سیاسی، سماجی اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی بشیر احمد میر نے محاسب آفس شاریاں کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایسے صحافتی مراکز عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں متعلقہ حکام تک پہنچانے میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی و دور افتادہ علاقوں میں میڈیا دفاتر کا قیام عوام کی آواز بننے کے مترادف ہے ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور عوامی رجحانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر کا جائزہ لیا کہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں مختلف جماعتوں کی پوزیشن کیا ہو سکتی ہے، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس کے ممکنہ انتخابی اثرات پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر حلقہ سات میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی کی جانب سے گزشتہ برسوں حلقہ سات میں مکمل کیے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اس پہلو پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تقسیم کس حد تک مساوی بنیادوں پر ہوئی اور عوامی ضروریات کو کس انداز میں ترجیح دی گئی ملاقات کو موجودہ مقامی سیاسی و سماجی حالات کے تناظر میں ایک اہم، سنجیدہ اور بامقصد نشست قرار دیا گیا، جس میں خطے کے مستقبل، عوامی مسائل اور ترقیاتی ترجیحات پر کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔






