BREAKING NEWS
● Chinar Media Service - Professional Video Editing & Graphic Designing ● Rabta Number: 03459600355 - 24 Ghante Service ● YouTube Thumbnails, Logos, Video Editing ke liye abhi order karein ●

Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

آزاد کشمیر تازہ ترین سیاست

اسلام آباد 9 اکتوبر 2026آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ، کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان محترمہ عظمیٰ یوسف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر ریاست کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا

اسلام آباد

19 اکتوبر 2026آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان سے کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ، کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان محترمہ عظمیٰ یوسف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے صدر ریاست کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔صدر آزادجموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کے فروغ، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادجموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے، تعلیمی اداروں میں جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دینے اور طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تعلیمی تنظیموں کے مابین تعاون اہمیت کا حامل ہے۔صدر ریاست نے اس امید کا اظہار کیا کہ کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ جیسے معتبر تعلیمی اداروں کے تجربات اور خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے آزادجموں و کشمیر میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔محترمہ عظمیٰ یوسف نے بھی تعلیمی شعبے میں تعاون، جدید تعلیمی رجحانات اور طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

News پاکستان تازہ ترین کشمیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے

 سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اور سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق ملک کی سلامتی کو
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ تنازع کی وجہ سے سپلائی کی فراہمی کو تاریخی دھچکا پہنچا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ سینیٹ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری بحران حالیہ تاریخ کا سب سے بڑا سپلائی