BREAKING NEWS
● Chinar Media Service - Professional Video Editing & Graphic Designing ● Rabta Number: 03459600355 - 24 Ghante Service ● YouTube Thumbnails, Logos, Video Editing ke liye abhi order karein ●

Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Uncategorized

ہٹیاں بال گورنمنٹ علی افسر اعوان ہائی سکول ہٹیاں بالا کے سینئر مدرس صابر حسین اعوان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ سات،ضلع جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا،ان کی تعیناتی پر اساتذہ کرام، محکمہ تعلیم کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات،دیگر حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کا اظہار

ہٹیاں بال گورنمنٹ علی افسر اعوان ہائی سکول ہٹیاں بالا کے سینئر مدرس صابر حسین اعوان کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ سات،ضلع جہلم ویلی تعینات کر دیا گیا،ان کی تعیناتی پر اساتذہ کرام، محکمہ تعلیم کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات،دیگر حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کا اظہار،صابر حسین اعوان کی گورنمنٹ علی افسر اعوان ہائی سکول ہٹیاں بالا سے تبدیلی کے موقع پر سکول میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سکول کے سٹاف،طلبہ نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے سینئر مدرس صابر حسین اعوان کی تعلیمی خدمات پیشہ ورانہ صلاحیتوں محنت لگن،طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،ایک محنتی باصلاحیت،فرض شناس استاد کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، الوداعی تقریب کے بعد صابر حسین اعوان کو گورنمنٹ علی افسر اعوان ہائی سکول ہٹیاں بالا سے ایک قافلے کی صورت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس عدالت بازار ہٹیاں بالا لایا گیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور گلدستے پیش کیے گئے،شرکاء نے ان کی نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں تجربے،پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ تعلیم ضلع جہلم ویلی میں تعلیمی بہتری،ادارہ جاتی نظم و نسق کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، استقبالیہ قافلے میں صدر معلم گورنمنٹ علی افسر اعوان ہائی سکول شفقت محمود کھوکھر،صدر سکول ٹیچر ایسوسی ایشن مرزا محمد اکرم، سینئر مدرس شاہد افسر اعوان، سینئر صدر معلم راجہ فخرالزمان،مقصود احمد،زبیر حسین،سینئر صحافی بشارت مغل، مدرس شیخ ثاقب،مدرس سید کبیر کاظمی سمیت دیگر اساتذہ کرام سیاسی و سماجی شخصیات ممبر لوکل کونسل لیاقت حسین اعوان،ٹھیکیدار آزاد خان،پرویز اقبال اعوان،منصور اعوان،شاہد حسین بھٹی دیگر معززین بھی موجود تھے، بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا پہنچنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ اظہر خان، داؤد کیانی اور دیگر سٹاف ممبران نے صابر حسین اعوان کا استقبال کیا، اس موقع پر محکمہ تعلیم کے عملے نے ان کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ باہمی مشاورت،تعاون، پیشہ ورانہ ہم آہنگی کے ذریعے حلقہ سات میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے،اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر صابر حسین اعوان نے اپنی حاضری رپورٹ پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں نئی ذمہ داری ملنا ان کے لیے اعزاز کے ساتھ ایک اہم ذمہ داری بھی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں دیانت داری، خلوص، محنت،پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے، تعلیمی اداروں کی بہتری،اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل، طلبہ کی معیاری تعلیم، تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، صابر حسین اعوان نے اساتذہ کرام، محکمہ تعلیم کے افسران، دوست احباب اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی تبدیلی،نئی تعیناتی کے موقع پر محبت،عزت، نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے، محکمہ تعلیم کے وقار میں اضافے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، تقریب میں شریک اساتذہ کرام اور معززین نے صابر حسین اعوان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے حلقہ سات میں تعلیمی امور کی انجام دہی،اساتذہ کی رہنمائی، تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل میں بہتری آئے گی، شرکاء نے اس موقع کو باہمی احترام، اساتذہ کے مقام و مرتبے، تعلیمی شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کے اعتراف کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا،واضح رہے کہ صابر حسین اعوان کی بطور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر حلقہ سات تعیناتی کو ان کے پیشہ ورانہ سفر میں ایک اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے، ان کی نئی ذمہ داریوں سے توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری اساتذہ، محکمہ کے درمیان رابطے کے فروغ اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Hello world!

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!
Uncategorized

نوجوان صحافی سید حسن ہمدانی کو یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کشمیر کیبنٹ (2026-27) کا وائس پریذیڈینٹ مقرر کر دیا گیا۔

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام (YDP) کی جانب سے سال 2026-2027 کے لیے کشمیر چیپٹر کی نئی صوبائی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن