سیکرٹری حکومت چودھری امتیاز احمد باعزت بری
آزاد کشمیر کی خصوصی احتساب عدالت کے جج نے محکمہ جنگلات کے مشہور کیس احتساب بیورو بنام چودھری امتیاز احمد وغیرہ کا فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری جنگلات وقت چودھری امتیاز احمد،ڈی ایف او طاہر علی شاہ سمیت تمام افسران و اہلکاروں کو باعزت بری کردیا ، مقدمہ کی پیروی ممتا قانون دان سردار کرمداد ایڈوکیٹ اور چودھری شوکت عزیز ایڈوکیٹ نے کی،یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس وقت کے وزیر اعظم چودھری انوار الحق اور سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور نے چودھری امتیاز احمد کیخلاف زاتی بغض اور عناد کی بنیاد پر قائم کیا تھا جبکہ چئیر مین احتساب بیورو مشتاق جنجوعہ نے چودھری امتیاز احمد سمیٹ بعض بےگناہ افسران کو گرفتار کرلیا تھا تاہم عدالت میں احتساب بیورو نہ اپنا کیس کا دفاع کرسکا نہ ملزمان کیخلاف کوئی ایسا ثبوت پیش کرسکا جس سے ملزمان نے کسی جرم کا ارتکاب کیا ۔




