Stay Tuned!

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Uncategorized

مظفرآبادآزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے شیڈول میں ترمیم کے بعد نیا فارمولا جاری کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے، جہاں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور نظرثانی کے شیڈول میں ترمیم کے بعد نیا فارمولا جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کے باہمی تعاون سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، ابتدائی انتخابی فہرستیں 28 اپریل کو شائع کر دی جائیں گی، جس کے بعد عوام اپنے ووٹ کے اندراج، درستگی یا کسی بھی قسم کے اعتراضات کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 مئی مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریوازنگ اتھارٹی 5 سے 7 مئی تک ان درخواستوں پر سماعت کر کے فیصلے سنائے گی۔یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرالیکشن،مسلم لیگی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیلشیڈول کے مطابق، تمام فیصلوں کا اندراج 8 مئی کو انتخابی فہرستوں میں کر دیا جائے گا، جس کے بعد 9 سے 11 مئی کے درمیان حتمی فہرستوں کے اجراء کا عمل شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی حتمی تکمیل 16 مئی تک متوقع ہے، جس کے بعد انتخابی عمل کے اگلے مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔

sagheerkazmi8209@gmail.com

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

Uncategorized

Hello world!

Welcome to WordPress. This is your first post. Edit or delete it, then start writing!
Uncategorized

نوجوان صحافی سید حسن ہمدانی کو یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کشمیر کیبنٹ (2026-27) کا وائس پریذیڈینٹ مقرر کر دیا گیا۔

یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام (YDP) کی جانب سے سال 2026-2027 کے لیے کشمیر چیپٹر کی نئی صوبائی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن